پنسلوانیا،واشنگٹن،اسلام آباد:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قاتلانہ حملے میں زخمی،حملہ آور سمیت 2افراد ہلاک ہوگئے۔
ری پبلکن رہنما وسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوانیامیں انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے ،حملہ آور نے اچانک فائرنگ کردی،گولیوں کی آوازوں کےساتھ ہی خوف و ہراس پھیل گیا اور سابق صدر سٹیج پر گر گئے، چند ہی لمحے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کھڑے ہوئے اور کارکنوں کو دیکھ کر مکا ہوا میں لہرایا۔
سابق صدر کے دائیں کان پر خون کے نشانات دکھائی دے رہے تھے،سیکرٹ سروس کے ایجنٹوں نے فوری طور پر حصار میں لیکر محفوظ مقام پر منتقل کیا،ٹرمپ سیکرٹ سروس حصار کے دوران بھی عوام کو دیکھ کر بار بار مکہ لہراتے رہے،واقعہ کے بعد ریلی فوری طور پر ختم کردی گئی جبکہ سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک ہوگیا،بعض میڈیا ہاو¿سز نے حملہ آور کی فائرنگ سے ایک ووٹر کے ہلاک اور 2 کے شدید زخمی ہونے کی رپورٹ دی ،کاو¿نٹی پراسیکیوٹر کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ کو ایک گولی لگی ،تحقیقات کاآغاز کردیا۔
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہابالکل خیریت سے ہوں، کسی سے ڈرنے والا نہیں ،سب کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا،مجھے فوری طور پر پتہ چل گیا تھا کچھ غلط ہو گیا ،گولی میرے کان کے اوپری حصے پر لگی، ریلی میں شریک شخص کی ہلاکت پر افسوس ہے،فوری کارروائی پر سکیورٹی اہلکاروں کاشکریہ ادا کرتا ہوں۔
ادھر قوم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ٹرمپ حملے میں محفوظ رہے ،جان کر خوشی ہوئی، سیکریٹ سروس نے فوری کارروائی کر کے ڈونلڈ ٹرمپ کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی فوری کارروائی پر شکر گزار ہوں،جوبائیڈن نے کہا جلد ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کروں گا، فائرنگ واقعہ کیخلاف متحد ہونا چاہیے، پرتشدد واقعات کی امریکہ میں کوئی گنجائش نہیں، واقعہ کی مذمت کیلئے بطور قوم متحد ہونا چاہیے۔
دریں اثنا فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے کہا سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ قاتلانہ تھا، حملہ آور کی شناخت ہو گئی،واقعہ میں حملہ آور سمیت 2شخص مارے گئے ،حملہ آور کی شناخت ہو گئی، مشتبہ شخص کا تعلق پنسلوانیا سے ہے۔
فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاحملے میں کسی پولیس والے پر فائرنگ نہیں کی گئی،حملہ آور نے اونچے مقام سے سٹیج کی طرف متعدد گولیاں چلائیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری جواب دیا، ٹرمپ پر حملے کے بعد اب وہاں کوئی خطرہ نہیں، تمام ایجنسی سیکریٹ سروس کے ساتھ مل کر کام کرتی ہیں،سیکریٹ سروس نے لوگوں کے تحفظ کےلئے بہترین کام کیا،واقعہ کی فوٹوز اور ویڈیوز انتہائی مددگار ہوں گی،مزید برآں حملے سے قبل ملزم نے اپنے آخری ویڈیو پیغام میںکہامیرا نام تھامس میتھیو کروکس ہے، میں ٹرمپ اور ریپبلکن جماعت سے نفرت کرتا ہوں۔
علاوہ ازیں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات شروع کردی گئی اور حملہ روکنے میں ناکامی پر ڈائریکٹر سیکرٹ سروس کو سمن جاری کردیا گیا ،برطانوی میڈیا کے مطابق ڈائریکٹر سیکرٹ سروس کمبرلی چٹل 22جولائی کوایوان نمائندگان کے سامنے پیش ہوں گی۔
دوسری جانب صدر مملکت آصف زرداری ،وزیر اعظم شہباز شریف سمیت عالمی رہنماﺅں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونےوالے قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے،صدر آصف زرداری نے کہا سابق امریکی صدر پر حملے کا سن کر گہرا صدمہ پہنچا، سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں،ڈونلڈ ٹرمپ کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتا ہوں،وزیراعظم شہباز شریف نے کہا سیاسی عمل میں ہرقسم کا تشدد قابل مذمت ہے، مشکل وقت میں ہمدردیاں ،نیک خواہشات ٹرمپ خاندان کےساتھ ہیں۔
برطانوی وزیراعظم سر کئیر سٹارمر، جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدا ،یورپی یونین خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے بھی ہر قسم کے سیاسی تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ٹرمپ کی حفاظت ،صحتیابی کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
بھارتی وزیراعظم مودی نے کہامجھے اپنے دوست پر قاتلانہ حملے پر شدید تشویش ہے ،جلد صحت یابی کےلئے دعاگو ہوں،سابق امریکی صدر بش نے کہا ٹرمپ پر حملہ بزدلانہ فعل ہے، بارک اوباما نے کہا ملکی جمہوریت میں سیاسی تشدد کی قطعاً کوئی جگہ نہیں،ٹرمپ کے بیٹے جونیئر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاوالد امریکہ کو بچانے کی جنگ سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے،پنسلوانیا کے گورنر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں فائرنگ کے واقعہ کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہاکسی سیاسی پارٹی یا لیڈر پر تشدد ناقابل قبول ہے،نینسی پلوسی نے کہا شکر ہے ڈونلڈ ٹرمپ حملے میں محفوظ رہے، ڈیموکریٹک سینیٹر چک شمر نے ٹرمپ پر حملے کو خطرناک واقعہ قرار دیا۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قاتلانہ حملے میں زخمی،حملہ آور سمیت 2افراد ہلاک
















