ماڈل بازاروں سے اشیا کی مفت ہوم ڈیلیوری کے منصوبے کی منظوری

:() وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےماڈل بازاروں سے اشیا کی مفت ہوم ڈیلیوری کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سےماڈل بازارمینجمنٹ کمپنی کےچیئرمین افضل کھوکھرکی ملاقات ہوئی،چیئرمین افضل کھوکھرنےماڈل بازار پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔

مریم نواز نےکہا ماڈل بازاروں کو گرین پنجاب سولرماڈل میں منتقل کیا جائے گا،مقررہ نرخ سے کم سبزیاں اورپھل کی فروخت کو یقینی بنایا جائے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےکہا ماڈل بازار عام آدمی کےلئے ہیں،ہرصورت میں اچھی چیزملنی چاہئیے،محنت کےساتھ پنجاب کےعوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچار ہےہیں۔