تھر کی مائی ڈھائی نے ٹائم سکوائر پرجگہ بنا لی

نیویارک (مشرق نیوز) کوئل جیسی آواز والی تھر کی مائی ڈھائی نے نیویارک ٹائم سکوائر پرجگہ بنا لی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انستاگرام پر اسپاٹی فائے نے اپنے آفیشل پیج پر مائی ڈھائی کی ٹائم سکوائر پر جلوے بکھیرتے تصویر شیئر کی ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ کوئل جیسی آواز پہنچی سیدھا ٹائم سکوائر ، اسکے ساتھ ہی سبز دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ ان کے گانے ایکول پاکستان پر سنے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ سپاٹی فائے کے ایکول پاکستان پروگرام نے 80 سالہ ممتاز علاقائی کلاسیکل گلوکارہ مائی ڈھائی کو ماہ جون کیلئے ایکول پاکستان کا ایمبیسڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔سندھ کے شہر تھرپارکر سے تعلق رکھنے والی مائی ڈھائی نے نہ صرف ایکول پاکستان کی پہلی علاقائی ایمبیسڈر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے بلکہ وہ نیویارک کے مشہور ٹائمز سکوائر پر بھی جلوہ گر ہونے والی سال 2024 کی پہلی گلوکارہ بھی بن گئی۔خیال رہے کہ سپاٹی فائے کا ایکول پاکستان پروگرام خواتین گلوکاروں کی حوصلہ افزائی اور میوزک انڈسٹری میں صنفی مساوات کو فروغ دینے کیلئے مختص ہے۔