نیویارک:(بیورورپورٹ)صدر جو بائیڈن نے طویل مدتی غیر دستاویزی تارکین وطن کےلئے کام کی اجازت میں توسیع کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا۔
فیصلہ میئر ایڈمز اور شکاگو کے میئر برینڈن جانسن کی قیادت میں 40شہروں کے اتحاد کی کوششوں کا نتیجہ ہے، میئرایرک ایڈمز نے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا طویل عرصے سے غیر دستاویزی تارکین وطن کےلئے کام کی اجازت میں توسیع ضروری قدم ہے جو نہ صرف تارکین وطن کی زندگیوں میں بہتری لائے گا بلکہ ملکی معیشت کو بھی فائدہ پہنچائے گا،فیصلہ معاشی استحکام و سماجی ہم آہنگی کےلئے انتہائی اہم ہے، کام کی اجازت میں توسیع سے غیر دستاویزی تارکین وطن کو قانونی طور پر کام کرنے کا موقع ملے گا،مالی حالت میں بہتری آئے گی اور مقامی معیشتوں کو تقویت ملے گی۔
نیویا رک:غیر دستاویزی تارکین وطن کو کام کی اجازت میں توسیع
















