لاہور (قمر عباس نقوی) واسا پھول یونین کا ملازمین کو انتظامیہ کی جانب سے 100فیصد ایل ڈی اے الاﺅنس کی عدم ادائیگی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر رٹ پٹیشن نمبر 79937/23 کا فیصلہ جاری ،ایم ڈی واسا کو تین ہفتوں میں ملازمین کو ادائیگی نہ کرنے کی وجوہات پر مبنی رپورٹ جمع کروانے کا حکم ۔تفصیلات کے مطابق واسا انتظامیہ کی جانب سے سکیل 1سے 16تک کے 6ہزار کے قریب ملازمین کو ایل ڈی اے 100فیصد الاﺅنس کی ادائیگی نہ کرنے پر واسا پھول یونین کی طرف سے ملازمین کو ان کے حقوق دلوانے کی خاطر لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن نمبر 79937/23دائر کر رکھی تھی جس کی سماعت مسٹر جسٹس عاصم حفیظ کر رہے تھے۔ پٹیشن میں درخواست گزار پھول یونین کی طرف سے استدعا کی گئی تھی کہ واسا ملازمین کو سابق حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق 100فیصد ایل ڈی الاﺅنس کی ادائیگی کروائی جا ئے جس پر واسا انتظامیہ کی جانب سے سماعت کے دوران جواب جمع کروایا گیا اس کی روشنی میں مسٹر جسٹس عاصم حفیظ کی طرف سے فیصلہ سنا یا گیا جس میں ایم ڈی واسا کو پابند کیا گیا کہ وہ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ 13جنوری 2023کے منٹس آف میٹنگ کے مطابق 100فیصد بنیادی تنخواہ پر ایل ڈی اے ایمپلائز الاﺅنس دیا جائے جبکہ ٹیپا اور ایل ڈی اے یو ڈی ونگ کی طرح ادائیگی کی جائے اس پر مسٹر جسٹس عاصم حفیظ کی جانب سے فیصلہ سناتے ہوئے ایم ڈی واسا کو ملازمین جو کہ سکیل 1سے 16تک ہیں ان کو 100فیصد الاﺅنس کی ادائیگی نہ کرنے کی وجوہات کی تفصیلی رپورٹ تین ہفتوں میں عدالت میں جمع کروانے کا پابند کیا گیا ہے اس کی روشنی میں عدالت درخواست گزار پھول یونین کی جانب سے ملازمین کیلئے مانگے گئے حق کے مطابق حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔ پھول یونین کی طرف سے ملازمین کو 100فیصد ایل ڈی اے الاﺅنس کے حصول کی خاطر کی جانے والی کاوش کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ پھول یونین کی قیادت کا کہنا ہے کہ ایم ڈی واسا کو عدالت کی جانب سے احکامات کئے گئے ہیں کہ وہ ملازمین کو ان کا حق دیں ہم ان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ملازمین کے ساتھ باپ کی حیثیت جیسا سلوک کریں اور جیسے اتھارٹی کی جانب سے میٹنگ مینٹس جاری کئے گئے اس پر ایل ڈی اے یوڈی ونگ اور ٹیپا کے ملازمین کی طرح واسا ملازمین کو بھی حق ملنا چاہیے جس پر عدالت سے حق کے حصول کی خاطر اپیل کی گئی جس پر مثبت فیصل سامنے آیا عدالت کی جانب سے ایم ڈی واسا کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ملازمین کو الاﺅنس ادا نہ کرنے کی وجوہات پر مبنی رپورٹ تین ہفتوں میں جمع کروائے جس کی روشنی میں عدالت حتمی فیصلہ دیگی، ملازمین واسا کو ان کا حق دلوانے میں پھول یونین نے اپنا کردار ادا کیا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ ایم ڈی واسا کی طرف سے عدالت میں ملازمین کے حق کی کاطر مثبت پیشرفت سامنے آئیگی ۔
واسا ملازمین کو ایل ڈی اے الاﺅنس کی عدم ادائیگی،ہائیکورٹ کا ایم ڈی کو تین ہفتوں میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم
















