اسلام آبا د (بیورو رپورٹ) دنیا بھر میں آزادی صحافت کیلئے کام کرنے والی عالمی تنظیم انٹرنیشنل پریس انسٹیٹیوٹ نے پاکستان میں آزادی صحافت کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا ہے۔اپنے بیان میں عالمی تنظیم نے کہا کہ ایک طرف پاکستان میں صحافیوں کو پرتشدد واقعات کا سامنا ہے تو دوسری طرف قانون سازی کے ذریعے اظہار رائے پر سخت پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔انٹرنیشنل پریس انسٹیٹیوٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ انٹرنیٹ پر اختلافی مواد کو فلٹر کرنے کیلئے ملک بھر میں فائروال کے نفاذ کی رپورٹس پر بھی تحفظات ہیں۔صحافیوں کے عالمی نیٹ ورک نے اپنی رپورٹ میں صحافیوں پر ہونے والے جان لیوا حملوں کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت صحافیوں کے تحفظ کیلئے فوری اور ٹھوس اقدامات کرے۔
آزادی صحافت کی صورتحال ابتر ، سخت پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں :انٹرنیشنل پریس انسٹیٹیوٹ
















