اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف کاڈومور، بجلی صارفین سے 2116 ارب کیپسٹی چارجز لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
بجلی کے یونٹ کی بنیادی قیمت 27 روپے 66 پیسے فی یونٹ ، بجلی کی قیمت 9 روپے 69 پیسے اور کیپسٹی چارجز 17 روپے 66 پیسے فی یونٹ مقرر کردیئے گئے، آئندہ مالی سال میں بجلی صارفین سے مجموعی طور پر 3277 ارب روپے وصول کئے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط پر بجلی قیمت کی مد میں 1116 ارب اور کیپسٹی چارجز کی مد میں 2116 ارب وصول کئے جائیں گے، نیپرا نے آئندہ مالی سال صارفین کو بجلی کی فروخت پر فیصلہ جاری کردیا، فیصلے کا اطلاق ملک بھر کے تمام صارفین پر ہوگا۔
بجلی کاایک اور جھٹکا،2116 ارب کے کیپسٹی چارجز عائد
















