ملی بھگت، پاور وین میں بغیر ٹکٹ مسافروں کے سفر کا انکشاف

لاہور (اپنے نمائندے سے ) ریلوے لاہور ڈویژ ن کا الیکٹریکل فور مین میانوالی ایکسپریس کی پاور وین پلانٹ میں بغیر ٹکٹ مسافروں کو سفر کروانے کا انکشاف ، ٹرین کی ٹھیکیدار کمپنی نے ریلوے حکام کارروائی کی درخواست ۔تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ کا مسافر ٹرینوں میں غیر قانونی سفر کرنیوالے مسافروں کیخلاف کریک ڈاﺅن کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے تاکہ ریل کو مالی نقصان سے نجات دلائی جا سکے اس حوالہ سے ملک بھر کی ڈویژنز نے مختلف روٹس پر بغیر سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کارروائی کرنے کی خاطر ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں جبکہ لاہور دویژن کا الیکٹرک فورمین میانوالی ایکسپریس میں الیکٹرک پاور وین (پلانٹ ) میں مسافروں کو بغیر ٹکٹ سفر کرواتے ہوئے پکڑا گیا اس پر ٹرین کے عملہ نے اس غیر قانونی اقدام پر روکنے کی کوشش کی گئی تو الیکٹرک فورمین کی جانب سے ٹرین عملہ سے بد تمیزی کی گئی جس کی وائس ریکارڈنگ بھی موجود ہے۔ کنٹریکٹر کمپنی نے چیف کمرشل منیجر تحریری شکائت کی گئی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ 147اپ اور 148ڈاﺅن میانوالی ایکسپریس میں مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے ریلویز ملازمین بغیر ٹکٹ کے سفر کر رہے ہیں۔ ٹھیکیدار کے عملہ کے ساتھ بد تمیزی اور ریلویز پو،لیس کی جانب سے گالی گلوچ کا استعمال کیا جا رہا ہے اسپر ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کی اپیل کی ہے ٹھیکیدار کی جانب سے شکائت میں کہا گیا ہے کہ ریلوے کے ساتھ کمرشل مینجمنٹ ٹھیکیدار ہیں میانوالی ایکسپریس میں بڑی کامیابی سے بغیر کسی شکایت کے کام کررہے ہیں ہم نے مہنگائی کے اس دور میں ٹرین کا ٹھیکہ لیا ہے اور مسافروں کو بہترین سفری سہولیات مہیا کر رہے ہیں ریلوے ملازمین مبینہ طور پر اکثر پاس اور ٹکٹ کے بغیر گاڑی میں سوار ہو تے ہیں اور ٹرین سٹاف کو دھمکیاں اور گالیاں بھی دیتے ہیں ریلوے پولیس اور مختلف ڈیپارٹمنٹ کے لوگ بھی مفت سفر کرتے ہیں۔ موجودہ حاضر سروس الیکٹرک لاہور ڈویژ ن اکثر اوقات بغیر ٹکٹ مسافروں کو سفر کرواتا ہے اور اپنے کام کی طرف توجہ نہیں دیتا جبکہ گرمی کے دنوں میں پنکھے اور لائٹ کے بغیر مسافر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ کمپنی نے ریلوے حکام سے درخواست کی ہے کہ غیر قانونی عمل کو روکا جائے اور خراب حالات ہونے سے بچائے جائیں۔