اسلام آباد:(بیورورپورٹ)موڈیز نے بجٹ کو آئی ایم ایف پروگرام کےلئے مذاکرات میں مددگار قرار دیتے ہوئے کہاہے حکومت کی نصف سے زیادہ آمدنی سود کی ادائیگی پر خرچ ہوگی،شرح نموکا ہدف3.6فیصد رکھنا آئی ایم ایف کو خوش کرنے کی کوشش ہے ،مہنگائی کی وجہ سے سماجی تناو¿ دوبارہ پیدا ہوسکتا ہے، مہنگائی کے اصلاحات کے پروگرام پر اثر پڑنے کے امکانات موجود ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیااصلاحات پر قائم رہنا بجٹ اہداف کے حصول کےلئے اہم ہوگا، اتحادی حکومت کے پاس مضبوط الیکٹورل مینڈیٹ نہ ہونے سے اصلاحات مشکل ہے۔
حکومت کی نصف سے زیادہ آمدنی سود کی ادائیگی پر خرچ ہوگی،موڈیز
















