اسلام آباد: (بیورورپورٹ) روٹھے پرانے اتحادی کو منانے کامشن،وزیراعظم فضل الرحمن کی رہائشگا ہ جاپہنچے،باہمی تعاون سے سیاسی مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دےدی۔
وزیراعظم شہباز شریف سربراہ جمعیت علما اسلام (ف) کی رہائشگاہ پر پہنچے ،فضل الرحمن نے خیر مقدم کیا، ملاقات میں مولانا عطاءالرحمن، مولانا عبد الواسع و دیگر بھی شریک ہوئے۔
شہبازشریف نے فضل الرحمن کی خیریت دریافت کی اور سربراہ جے یو آئی کی دینی خدمات کو سراہا، شہباز شریف نے کہا فضل الرحمن نے ہمیشہ جمہوری اقدار کی حفاظت کیلئے پر امن جد وجہد کو فروغ دیا،وزیراعظم نے فضل الرحمن کو سیاسی مسائل کے باہمی تعاون سے حل کےلئے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں بجٹ 2024 پر شہباز شریف نے حمایت مانگی، فضل الرحمن نے وزیراعظم کو الیکشن نتائج پر تحفظات سے ایک مرتبہ پھر آگاہ کیا،وزیراعظم نے کہا ملک میں جمہوریت، شفاف انتخابات اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، چاہتے تھے تمام جمہوری قوتیں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے مل کر اپنا کردار ادا کریں، جمہوریت کیلئے آپ کی خدمات کے معترف ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ٹاسک مینجمنٹ سسٹم سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور محکموں کو جاری کردہ ہدایات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم نے روزانہ کی بنیاد پر ٹاسک مینجمنٹ سسٹم کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔
وزیراعظم نے کہا تمام منصوبوں کی پیشرفت کی مسلسل نگرانی انہیں جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کا پہلا قدم ہے، وزیراعظم نے تمام وفاقی وزارتوں کے سیکرٹریز اور محکموں کے سربراہو ں کو ٹاسک مینجمنٹ سسٹم خود استعمال کرنے کی ہدایت کی،وزیراعظم کو اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا ٹاسک مینجمنٹ سسٹم کی موبائل ایپلی کیشن بنائی جا چکی ہے، ٹاسک مینجمنٹ سسٹم بین الاقوامی معیار کا ایک منفرد اور جدید سافٹ ویئر ہے، ٹاسک مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے وفاقی وزارتوں کو جاری کردہ ہدایات پر پیشرفت کا جائزہ لیا جا رہا ہے،اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے شرکت کی، وزیر مملکت آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ، کوآرڈی نیٹر رانا احسن افضل اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسر بھی شریک ہوئے۔
مزید برآں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ٹیکس اصلاحات، معیشت کی ڈیجیٹائزیشن اور محصولات میں اضافے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ایف بی آر ملکی معیشت کا اہم ترین پہیہ ہے، حکومت ایف بی آر کی ہیومن ریسورس کی ترقی اور ڈیجیٹائزیشن کیلئے تمام وسائل مہیا کرے گی،ٹیکس چوروں، ٹیکس نادہندگان اور ان کی معاونت کرنے والے عناصر کا سد باب کرکے چھوڑیں گے۔
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو بجلی کا بڑا جھٹکا لگنے کا خدشہ
حوثی ملیشیا کے حملے ناقابل قبول، سعودی عرب کیساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
















