اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بجٹ اجلاس میں اہم ترین سیاستدان غائب ،مذاکرات بے سود ،پیپلزپارٹی کی حاضری برائے نام رہی۔
ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ،بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل ،سربراہ جے یو آئی ف فضل الرحمن سمیت سینئر سیاستدانوں نے اجلاس میں شرکت نہ کی۔
ادھر اسحاق ڈار ، طارق فضل چودھری کے مذاکرات کے باوجود ایوان میں پیپلزپارٹی کے اراکین کی حاضری برائے نام رہی،پیپلز پارٹی کے صرف 4اراکین غلام مصطفی شاہ، سید خورشید شاہ، سید نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی شریک ہوئے۔
بجٹ اجلاس ،اہم ترین سیاستدان غائب ،پیپلزپارٹی کی حاضری برائے نام


















