بیجنگ:(مشرق نیوز)چین کے مشن چانگ ای 6 نے کامیابی سے چاند پر لینڈنگ کرلی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کا مشن چانگ ای 6بیجنگ کامیابی کےساتھ چاند پر اتر گیا ،کامیابی پر بیجنگ میں ریسرچ سینٹر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن نے اعلان کیامشن پروب جنوبی قطب آئٹکن بیسن میں اترا،چاند کی سطح سے نمونے جمع کرنا شروع کرےگا۔
رپورٹ کے مطابق چانگ ای 6 پہلا مشن ہے جو چاند کے اس حصے پر اترا جو سب سے دور سمجھا جاتا ہے ،تحقیقی مقاصد کےلئے چاند سے پتھر اور مٹی اکٹھا کر کے زمین پر لائے گا۔
چین کے مشن چانگ ای 6 کی کامیابی سے چاند پر لینڈنگ
















