امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر کو سزا

نیو یارک: ( ) فحش اداکارہ کو رقم کی ادائیگی کیس میں ٹرمپ پر عائد الزامات درست ، امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر کو سزا سنا دی گئی ۔

امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی پر سزا سنائی جس کا اعلان جج 11 جولائی کو کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو نیویارک کی جیوری نے سزا سنائی،ٹرمپ پر فحش فلموں کی اداکارہ سٹارمی ڈینئلز کو 1 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ادائیگی کے 34 الزامات عائد کیے گئے تھے، جیوری نے تمام 34 الزامات کو درست قرار دیا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سزا سنانے والی جیوری پرتنقیدکرتے ہوئے کہا مجھ پر مقدمہ دھاندلی ہے، میں بالکل بے قصور ہوں۔