ریاض (مشرق نیوز) سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عازمین حج کیلئے نسک کارڈ رکھنا ضروری ہے۔غیرملکی خبررسان ادرے کے مطابق اس حوالے سے سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے آئے عازمین کو نسک کارڈ حج مشنز فراہم کریں گے۔وزارت حج کے مطابق نسک کارڈ میں عازمین حج کی تمام تفصیلات درج ہوں گی۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ نسک کارڈ کے بغیرحج کرنا غیرقانونی ہو گا، بغیرحج پرمٹ مکہ چیک پوسٹ سے داخل ہونے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔وزارت حج کا کہنا تھا کہ حدود الحرم کے اردگرد سکیورٹی فورسز تعینات کر دی گئی ہیں، غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں پر جرمانے اور قید کی سزا ہو گی۔
سعودی وزارت مذہبی امور نے حج کیلئے نسک کارڈ رکھنا لازم قراردیدیا
















