توانائی سیکٹر کا گردشی قرض ساڑھے 17 ارب ڈالر سے متجاوز

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) توانائی سیکٹر کا گردشی قرض بے لگام،حجم ساڑھے 17 ارب ڈالر تک جاپہنچا۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق بجلی شعبے کا گردشی قرض 484 ارب اضافے سے2794ارب تک پہنچ گیا،بجلی بلوں میںماہانہ و سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے باوجود گردشی قرض کو بریک نہیں لگ رہی،پٹرولیم و گیس سیکٹر کا گردشی قرض 2084ارب ہے۔