دریا سے سمندر تک فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جائے گا: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای

تہران (مشرق نیوز) آئرلینڈ، اسپین اور ناروے کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا بیان سامنے آگیا۔غیرملکی خبرررساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ دریا سے لیکر سمندر تک فلسطینی ریاست کے قیام کو تسلیم کیا جائے گا۔ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ جس طرح موسیٰ کی والدہ سے کئے گئے قدرت کے دو وعدے پورے ہوئے اسی طرحامریکہ، برطانیہ، اسرائیل اور نیٹو جیسے بڑے گروپ کے خلاف چھوٹے گروپ فلسطین کی فتح کا قدرت کا وعدہ بھی پورا ہوگا۔