لاہور (اپنے نمائندے سے) پی ایچ اے انتظامیہ کی طرف سے 2 ماہ قبل گلشن اقبال پارک میں زپ لائن جھولے کی ٹکر سے 11 ماہ کی بچی کی ہلا کت کے ذمہ دار ڈائریکٹر عامر ابراہیم پر نوازشات کا سلسلہ جاری ہے۔ ایڈیشنل ڈی جی نے نااہل افسر کو ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز مقرر کرنے کی سفارش کردی۔ تفصیلات کے مطابق 2 ماہ قبل گلشن اقبال پارک میں جھولے کی ٹکر سے ایک سالہ معصوم بچی کی ہلاکت پر پی ایچ اے انتظامیہ نے ڈائریکٹر کوآرڈینیشن عامر ابراہیم کو نااہل اور غافل قرار دیکر معطلی کے احکامات جاری کئے گئے تھے جس میں انکو معطل کرنے کی وجہ نااہلی اور غفلت بتایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عرصہ 10سال سے جھولے کا فٹنس سڑٹفکیٹ بھی حاصل نہیں کیا گیا جو کہ متعلقہ ذمہ دران کی نا اہلی اور غفلت کا منہ بولتا ثبوت تھا انتظامیہ کی نا اہلی اور غفلت کے باعث معصوم بچی لقمہ اجل بن گئی ۔پی ایچ اے انتظامیہ کی جانب سے جھولے کی بروقت دیکھ بھال کے معاملہ کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا عامر ابراہیم کی عرصہ سے ایک سے زائد پرکشش سیٹوں کا چارج سونپ رکھا تھا نا۔ اہل اور غافل ڈائریکٹر ز کو اضافی چارج دینے کی وجہ سے انتظامی امور میں بد انتظامی اور نااہلی اور غفلت دیکھنے میں آرہی ہے جس کی مثال انتظامیہ کی جانب سے تحریری طور پر جاری کئے جانے والے معطلی کے احکامات میں لگائے گئے الزامات سے قبول کیا گیا ہے ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے کی جانب سے محکمہ کی جانب سے تصدیق شدہ غافل اور نا اہل پر نوزاشات کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کی منصوبہ بندی اختیار کی جارہی ہے۔ دو سے اڑھائی ماہ کے بعد ہی مبینہ طور نااہل اور غافل عامر ابراہیم کو ڈائریکٹر ہیڈ کواٹرز پی ایچ اے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ پی ایچ اے انتظامیہ کی جانب سے انکوائری میںنا اہلی اور غفلت ثابت ہونے کے باوجود دو ماہ کے بعد دوبارہ پر کشش عہدے سے نوازنے کی سفارشات کی گئی ہیں جو کہ انتظامیہ کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے، ڈائریکٹر ایڈمن سے موقف کیلئے رابطہ نہ ہو سکا ۔
معصوم بچی کی ہلاکت کے ذمہ دار کو ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز مقرر کرنے کی سفارش
















