لاہور:(خبر نگار)سورج آگ برسانے لگا،قیامت خیز گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ،ہر30منٹ بعد بجلی غائب رہنا معمول بن گیا۔
ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4ہزارمیگا واٹ تک پہنچ گیا،ہر30منٹ بعد بجلی کی بندش نے شہریوں کاجینا محال کردیا، زیادہ لائن لاسز والے ،چوری اورعدم ریکوری والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ طویل ہے۔
دریں اثنا دوپہر کے وقت لو چلنے سے شہر میں ہو کاعالم ، گلیاں اور بازار سنسان ہو گئے،لوگ ضرورت کی اشیا بھی خریدنے سے قاصر ہےں۔
سورج آگ برسانے لگا،قیامت خیز گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ،ہر30منٹ بعد بجلی غائب
















