تہران،اسلام آباد:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ،ایرانی وزیر خارجہ امیرعبد الہیان، مشرقی آذربائیجان کے گورنر ودیگر اعلیٰ حکام بھی سوار تھے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق صدررئیسی ایران ،آذربائیجان کے سرحدی علاقے میں ڈیم کا افتتاح کرکے واپس آرہے تھے، ہیلی کاپٹر آذربائیجان کےساتھ سرحد سے واپسی کے دوران پہاڑی علاقے سے گزرتے ہوئے گہرے دھند کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا ،ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی نے کہاموسم کی خرابی کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کو کریشن لینڈنگ کرنا پڑی،خراب موسم کی وجہ سے سرچ آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ایرانی عہدیدار نے شناخت نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایاتاحال پرامید ہیں لیکن جائے وقوعہ سے آنےوالی خبریں انتہائی تشویش ناک ہیں، ایرانی خبر رساں ادارے فارس نے عوام سے صدر کےلئے دعاﺅں کی اپیل کردی۔
دریں اثناایرانی سپریم لیڈر آیت خامنہ ای کی زیر صدارت ایرانی سپریم کونسل کے ہنگامی اجلاس میں صدر ابراہیم رئیسی کی سلامتی کےلئے خصوصی دعا کی گئی،خامنہ ای نے کہاملک کی انتظامیہ واقعہ سے متاثر نہیں ہوگی۔
دوسری جانب صدر مملکت آصف زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہیلی کاپٹر کے حادثے کی خبر پر گہری تشویش ہے،صدر رئیسی کی صحت و سلامتی کےلئے دل سے دعا گو ہوں،وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا افسوسناک خبر سننے کے بعد سے بے چینی سے اچھی خبر کا انتظار ہے ،نیک خواہشات ایرانی صدر و قوم کےساتھ ہیں،مزید برآںآذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کی خبر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے رئیسی ودیگر کیلئے دعا گو ہیں،پڑوسی، دوست اور برادر ملک کے طور پر جمہوریہ آذربائیجان کسی بھی مدد کےلئے تیار ہے۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















