نیویارک (بیورو رپورٹ) ممتاز سیاسی و سماجی خاتون رہنما اور فارمیسز کی چیئرپرسن شازیہ وٹو نے کہا ہے کہ کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے شرمناک ہیں، امریکہ میں مقیم پوری کمیونٹی میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، شرپسندوں کے حملوں نے ہر طرف خوف وہراس پیدا کردیا ہے، دیارغیر میں مقیم پاکستانی مدد کے منتظر ہیں، اطلاعات مل رہی ہیں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانیوں کو بے یارود مدگار چھوڑ دیا ہے، طلبہ ہاسٹل میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں، کھانا پینے کی اشیاءختم ہونے سے طلبہ کی پریشانی مزید بڑھ گئی ہے لہٰذا حکومت صرف بیانات پر اکتفا کرنے کی بجائے کر غزستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ و طالبات کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جبکہ کرغز حکومت حملے میں ملوث ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے شرمناک ہیں: شازیہ وٹو
















