اسلام آباد:(بیورورپورٹ)تکنیکی سطح کے مذاکرات ختم ،نئے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف سے گرین سگنل نہ مل سکا۔
عالمی مالیاتی فنڈ کی ڈائریکٹر کمیونی کیشن جیولی کوزیک نے پریس بریفنگ میں کہا سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی تکمیل سے پاکستانی معیشت کے استحکام میں مدد ملی،جیولی کوزیک نے پریس بریفنگ میںممکنہ سٹاف لیول معاہدے کے سوال پر جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہاآئی ایم ایف کا مشن نیتھن پورٹر کی قیادت میں پاکستانی حکام سے ملاقات کر رہا ہے، مشن کا کام مکمل ہونے تک انتظار کیا جائے گا، وقت آنے پر آئی ایم ایف مشن کے نتائج سے آگاہ کریں گے۔
دریں اثنا آئی ایم ایف سے پالیسی سطح کے مذاکرات 20 مئی سے شروع ہوں گے،نئے قرض پروگرام کے حجم ،آئندہ کی شرائط و اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی،ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پالیسی سطح کے مذاکرات میں آئندہ مالی سال کیلئے ٹیکس و نان ٹیکس ریونیو کے اہداف مقرر کیے جائیں گے، میکرو اکنامک اہداف کا تعین بھی کیا جائےگا۔
نئے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف سے گرین سگنل کاانتظار
















