میڈرڈ (مشرق نیوز) سپین نے بھارت سے دھماکا خیز مواد اسرائیل لے جانے والے بحری جہاز کو اپنی بندر گاہ پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپین نے بھارت سے 27 ٹن دھماکہ خیز مواد لیکر اسرائیل جانے والے بحری جہاز کو اپنی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ہسپانوی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ ڈنمارک کے جھنڈے والا جہاز 27 ٹن دھماکہ خیز مواد بھارت کے چنئی سے اسرائیل کی بندرگاہ حیفہ لے جا رہا تھا۔ہسپانوی وزیر خارجہ جوز مینوئل کے مطابق سپین اسرائیل کیلئے ہتھیاروں سے لدے بحری جہازوں کو اپنی بندرگاہوں پر بلانے کی اجازت نہیں دیگا۔انہوں نے بتایا کہ اسپین کا اقدام جنگ میں حصہ نہ بننے کیلئے اسرائیل کو ہتھیار برآمد نہ کرنے کے لائسنس نہ دینے کے سرکاری فیصلے کے مطابق ہے۔ہسپانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ مشرق وسطی کو مزید ہتھیاروں کی ضرورت نہیں، امن کی ضرورت ہے۔
سپین نے بھارت سے دھماکا خیز مواد اسرائیل لیجانے والے بحری جہاز کو لنگر انداز ہونے سے روکدیا
















