ڈاکٹر الیگزینڈر ٹرالی ، ایلورا نیکولی عوام کی خدمت میں مصروف

نیویارک:(خواجہ فاروق)ڈاکٹر الیگزینڈر ٹرالی ایم ڈی ایف اے سی سی انٹرنیشنل اینڈ جنرل کارڈیالوجی اینڈ ایمگریشن سروس اور لیڈی ڈاکٹر ایلورا نیکولی سانیو بروکلین نیو یارک میں امریکی ایمگرنٹس شہریوں کی خدمت میں مصروف عمل ہیں ۔

دونوںرنگ ونسل سے بالا تر ہو کرمریضوں کو بہترین طبی سہولتیں مہیا کررہے ہیں،کوروناوبا سے شہریوں کو محفوظ بنانے کےلئے خصوصی اقدامات کیے ، ٹیلی فون ،جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے مریضوں کو احتیاطی تدا بیر سے آگاہ کیا،ڈاکٹرز کی احتیاطی تدابیر نے خصوصی طور پر دل ،خون کی کمی ،الرجی اور حاملہ خواتین کو کو خصوصی ہدایات دےکر زندگیوں کو محفوظ کیا۔

صادق انجینئر ، مس جولی اینتھونی، مس لانا، چودھری اسلم ،ارسلان سبیل ،ایم علی سمیت بروکلین نیویارک کی امریکن کمیونٹی نے دونوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہادونوں ڈاکٹرز مریضوں کا علاج مشن سمجھ کر کرتے ہیں ،مریضوں کو فیملی سمجھتے ہوئے تشخیص کرکے علاج کیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی زندگی بیماریوں سے دور رہ کر انجوائے کر سکیں ۔