لیسکو کریک ڈاﺅن،24 گھنٹوں میں 26 ملزمان گرفتار

لاہور (خبرنگار) وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں26 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، مجموعی طور پر441 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے179 کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں10 کمرشل،1 زرعی،1کمرشل اور429 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو3 لاکھ 39 ہزار2 سو52 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت81 لاکھ84 ہزار10 روپے ہے۔ بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔انسداد بجلی چوری مہم کو 234روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل79 ہزار8سو60ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،75 ہزار3 سو52 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر 30 ہزار6سو25 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک 9 کروڑ42 لاکھ38 ہزار6 سو29 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3ارب46 کروڑ71 لاکھ24 ہزار7سو 43روپے ہے۔دریں اثناءلیسکو چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز سرور مغل کی زیرنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، اس سلسلے میں مہم کے 220 ویں روز 110 نادہندگان سے 4.53ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔ دوسری طرف ٰٰؒؒلیسکو صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے چیف ایگزیکٹو لیسکوانجینئرشاہد حیدر اپنی ٹیم کے ہمراہ مورخہ16مئی2024 بروز جمعرات کو LESCO PMDU فیس بک پیج پر الیکٹرانک کچہری کا انعقاد کریں گے۔لیسکو صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ درج کئے گئے فیس بک پیج کے ذریعے اپنی شکایات لیسکو چیف تک براہ راست پہنچا سکتے ہیں، ای کچہری کے دوران اپنا مکمل پتہ، رابطہ نمبر، اور بجلی کے بل کا حوالہ نمبر لازمی بتائیں تاکہ آپ کی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔ لیسکو چیف کی زیر صدارت ای کچہری میں تمام ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور سرکلز کے ایس ایز بھی لیسکو چیف کے ہمراہ آن لائن ہوں گے۔واضح رہے کہ یہ ای کچہری وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی ہیں جن کا مقصد عوامی شکایات کا ان کے گھر کی دہلیز پر ہی ازالہ کیا جانا ہے۔فیس بک پیج پر لائیو لیسکو چیف براہ راست عوام کی شکایات سنیں گے اور ان شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کیا جائیگا۔اس طرح صارفین بجلی اپنے گھر یا دفتر میں بیٹھ کر بجلی سے متعلقہ اپنے مسائل باآسانی متعلقہ حکام تک پہنچا سکتے ہیں اور ان کی شکایات کا ازالہ لیسکو دفاتر میں آئے بغیر ہی ممکن ہو جائے گا۔