لاہور(اپنے نمائندے سے) واسا راوی ٹاﺅن ڈائریکٹوریٹ میں میگا سکینڈلز کا سلسلہ جاری، مصری شاہ سب ڈویژن میں ورک چارج سیور مین کلرک نے ملازمین کی تنخواہوں کی لسٹ پرجعلسازی کرتے ہوئے سب انجینئر کے جعلی دستخط کر دئیے،سب انجینئر کا جعلسازی پر متعلقہ ایس ڈی او کو تحریری طور پر آگاہ کرتے ہوئے جعلسازی کو روٹین کا عمل قرار دیتے ہوئے کارروائی کی استدعا کر دی ۔تفصیلات کے مطابق واسا راوی ٹاﺅن ڈائریکٹوریٹ میں انتظامی امور میں بد انتظامی کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے مشرق کی جانب سے ماضی قریب میں نشاندہی کی گئی جس میں مصری شاہ سب ڈویژن میں ٹیوب ویل آپریٹر اور ورک چارج سیور مین محمد عقیل سے غیر قانونی کلرک کی زمہ داری دے رکھی ہے جس پر راوی ٹاﺅن ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے مکمل طور پر خاموشی دیکھنے میں آئی اس کے نتیجہ میں جعلسازی کا میگا اسکینڈل منظر عام پر آگیا جس میں سیور مین ورک چارج کلرک کی حیثیت سے کام کرنے والے عقیل کی جانب سے ورک چارج ملازمین کی حاضری اور تنخواہ پر سب انجینئر شہزاد کے جعلی دستخط کئے گئے جیسا کہ ماضی میں واسا کو گنج بخش ٹاﺅن میں ورک چارج سب انجینئر کی جانب سے اسی طرح کی جعلسازی سے بد نامی کے ساتھ ساتھ کروڑوں روپے کے مالی نقصا ن کا سامنا کرنا پڑا اسی طرح راوی ٹاﺅن انتظامیہ کی جانب سے غیر سنجیدگی دیکھنے میں آرہی ہے جس سے راوی ٹاﺅن ڈائریکٹرکی انتظامی امور میں عدم دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت دکھائی دے رہا ہے۔ متعلقہ جونیئر کلرک کا ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے کے معاملہ پر کارروائی کرنے کی بجائے مجرمانہ خاموشی دیکھنے میں آرہی ہے جس کے نتیجہ میں سیور مین ورک چارج بطور کلرک کام کرنے والے عقیل کی جانب سے مشرق میں جعلسازی کی نشاندہی کی گئی تھی اس کے بعد سب انجینئر شہزاد کے جعلی دستخط کرنے کا واقعہ پیش آیا جس پر سب انجینئر شہزاد کی جانب سے جعلسازی کو پکڑتے ہوئے ایس ڈی او کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا جس میںسب انجینئر کی جانب سے ورک چارج سیور مین عقیل کی طرف سے ورک چارج ملازمین کی تنخواہ پر میرے جعلی دستخط کئے ہیں جو کہ پہلے بھی یہ سلسلہ جاری ہے، اس پر کارروائی عمل میںلائی جائے۔ ڈائریکٹر راوی ٹاﺅن سے موقف لینے کی خاطر رابطہ کیا گیا انہوں نے موقف نہیں دیا۔
واسا راوی ٹاﺅن ڈائریکٹوریٹ ، کلرک کی دو نمبری، تنخواہوں کی لسٹ پر سب انجینئر کے جعلی دستخط
















