اسلام آباد (بیورورپورٹ)نان فائلرز کے موبائل بیلنس پر 100 میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ،حکومت اور ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان 5لاکھ 70ہزار سے زائد نان فائلرزکی سمیں بلاک کرنے کے طریقے کار پر مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق ہوگیا،حکومت اور ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان اتفاق رائے وزارت خزانہ نے وزیر خزانہ اورنگزیب کی زیر صدارت ہونیوالے اہم اجلاس میں ہوا ، ذرائع وزارت ٹیلی کام آپریٹرز نے سمز بلاک کرنے سے متعلق صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ طے پایا ایف بی آر کے ا انکم ٹیکس جنرل آرڈر پر عملدرآمد کیلئے پانچ لاکھ ستر ہزار سے زائد نان فائلرزکی سمیں بلاک کرنے کا پرسیس سٹریم لائن کرنے کے حوالے سے مشترکہ ورکنگ گروپ بنایا جائے گا،وزیر خزانہ کی ہدایت پر قائم کیا جانے والا مشترکہ ورکنگ گروپ ٹیلی کام کمپنیوں، پی ٹی اے اور ایف بی آر کے نمائندوں پر مشتمل ہوگا، وزیر خزانہ کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فوری اسٹیک ہولڈرز کے نمائندوں پر مشتمل ورکنگ گروپ قائم کرنے کیلئے پی ٹی اے اور چاروں ٹیلی کام آپریٹرز کو خطوط بھی ارسال کردیئے ہیں،جس میں ایف بی آرنے پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں سے مشترکہ ورکنگ گروپ کیلئے نامزد افسران کے نام و تفصیلات طلب کرلی ہیں، ایف بی آر کی طرف سے چیئرمین پی ٹی اے اور تمام ٹیلی کام آپریٹرز کے سی ای اوز کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ ورکنگ ورکنگ گروپ کیلئے اپنے ادارے کی طرف سے نامزد کردہ نمائندے کا نام ، عہدہ، ادارے کا نام فون نمبر اور ای میل نمبر پر مشتمل تفصیلات کل(منگل) تک بھجوائی جائیں تاکہ ورکنگ گروپ تشکیل دے کر آپریشنل کیا جاسکے۔
نان فائلر ز کے موبائل بیلنس پر100میں سے90روپے ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ
















