عامر اتوزئی اوورسیز پاکستانیز کے خیرخواہ ہیں: راحیلہ اسلم، ڈاکٹر سلمیٰ کوثر

نیویارک (بیورو رپورٹ) نیو لائف مینارٹی کونسل بروکلین نیویارک کی چیئرپرسن راحیلہ اسلم اور ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمیٰ کوثر نے قونصل جنرل آفس نیویارک کے قونصل جنرل عامر اتوزئی خان کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور وہ نیویارک میں اوورسیز پاکستانیوں کے دکھ درد میں شریک ہو کر اپنائیت کا احساس دلانے کی بھی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں اور انکو درپیش مسائل کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ ان رہنماو¿ں نے کہا کہ انہوں نے جب بھی کسی پاکستانی اوورسیز کو درپیش مسائل سے قونصل جنرل عامر اتوزئی خان کو آگاہ کیا تو انہوں نے فوری طور پر اس پر ایکشن لیکر معاملے کو حل کروا دیا جس پر ہماری تنظیم انکو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔