پنجاب پولیس جدید ٹیکنالوجی ،اسلحہ کی فراہمی کے باجود جرائم کنٹرول کرنے میں ناکام

لاہور(مرزا ندیم بیگ) صوبائی دارالحکومت میں رواں سال مقدمات کی تعداد میں اضافہ، نومبر تک لاکھوں مقدمات درج جبکہ گذشتہ سال 10 ماہ میں 7 لاکھ مقدمات درج ہوئے تھے۔پنجاب پولیس کو جدید آلات، اسلحہ سمیت متعدد سہولیات فراہم کرنے کے باوجود پولیس جرائم کو کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو گذشتہ سال اور رواں سال کی کاکردگی کی رپورٹ جو پیش کی گئی ہے اس میں رواں سال میں 925958 مقدمات درج کئے گئے ہیں جبکہ 2022 میں دو لاکھ کم تھے ،رواں سال مین لاہور مین دو لاکھ نوے ہزار سے زائد مقدمات درج ہوئے ،گذشتہ سال کی نسبت 80 ہزار مقدمات صرف لاہور میں ہی زیادہ درج ہوئے،زرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے شہریوں کی درخواستوں پر فوری مقدمات کے اندراج کرنے کے دعوﺅں کا بھی پول کھل کر سامنے آ گیا جب سولہ ہزار کے قریب مقدمات آئی جی پنجاب کے شکائیت سیل سے درج کروائے گئے ،ان انکشافات کی روشنی میں آئی جی نے خاص طور پر لاہور سمیت پنجاب بھر کے اعلیٰ افسران سے برہمی کا اظہار کیا اور کرائم کنڑول نہ کرنے والے ضلعی اعلیٰ افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔