رفح پر زمینی حملہ کیا تو ہتھیاروں کی فراہمی روک دینگے،جوبائیڈن کی اسرائیل کو وارننگ

واشنگٹن:(خواجہ فاروق )رفح پر زمینی حملہ کیا تو ہتھیاروں کی فراہمی روک دینگے،جوبائیڈن نے اسرائیل کو وارننگ دےدی۔

امریکی خبر رساں ادارے (سی این این ) کو انٹرویو میں صدر جو بائیڈن نے کہا اگر اسرائیل رفح میں جاتا ہے تو وہ ہتھیار فراہم نہیں کریں گے جو تاریخی طور پر رفح سے نمٹنے کےلئے استعمال ہوتے رہے ہیں،یقینی بنارہے ہیں اسرائیل پر ماضی جیسا حملہ دوبارہ نہ ہو،اسرائیل کو ہتھیار ،بم گولے فراہم نہیں کررہے ،اسرائیلی صدر اور جنگی کابینہ کو بھی آگاہ کردیا ،انٹرویو میںجو بائیڈن نے غزہ میں شہریوں کو مارنے کےلئے امریکی ہتھیاروں کے استعمال کا اعتراف بھی کرلیا۔