واشنگٹن (مشرق نیوز) فحش فلموں کی اداکارہ سٹارمی ڈینئلز نے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جنسی تعلق کی عدالت میں تصدیق کردی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق جج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل کی جانب سے عدالتی کارروائی بے بنیاد قرار دینے کی درخواست مسترد کردی اور اداکارہ کو پورا واقعہ بتانے کی اجازت دی۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے سٹارمی ڈینئلز کو ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر دیے تھے کہ وہ جنسی تعلق پر خاموش رہے۔ امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ نے سٹارمی ڈینئلز سے جنسی تعلق کی تردید کی ہے۔
فحش فلموں کی اداکارہ سٹارمی ڈینئلز کا ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلق کا اعتراف
















