نیویارک، یوم شہادت امام جعفر صادق عقیدت سے منایا گیا

نیویارک(خصوصی رپورٹ)المہدی سینٹر بروکلین میں یوم شہادت حضرت امام جعفر صادق نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا، مرکزی قدیمی مجلس عزاءکا انعقاد مرحوم سید غلام مرتضیٰ جعفری کے فرزندان و جعفری فیملی نے کیا مجلس آغاز تلاوت یاسین سے حاجی ملک محمد نواز نے کیااور اختتام علی رضا حسین نے زیارت پڑھا کر کیا۔ آیت اللہ ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی، پروفیسر راجہ حسن رضا، سید تعظیم حسین کاظمی، علی زیدی، قنبر زیدی،صفدر حسین شاہ،زاہد حسین نقوی، زکی حیدر شاہ اور زین بخاری نے خطاب کیا۔ تابوت امام جعفر صادق برآمد ہوا،مجلس کے نیاز امام حسین کا اہتمام تھا۔مجلس عزاءسے خطاب کرتے ہوئے امتیازات امام جعفر صادق کے عنوان سے چار معجزات بیان کئے گئے، پاﺅں کی ٹھوکر سے زمین سے سونا نکالنا،جنت کے خرمے کھلانا،جنت سے کھانے اور لباس منگوانا اور جلتی آگ سے خود اور چاہنے والوں کو بچانا جن میں شامل ہے۔مجلس عزاءکے بعد دو افراد نے آیت اللہ کے ہاتھ پر کلمہ ولایت پڑھا۔قبل ازاںنماز مغربین با جماعت ادا کی گئی۔بزرگوں،نو جوانوں، بچوں اور خواتین کی شرکت قابل دید تھی۔مصائب میں مجمع دھاڑیں مار مار کر روتا رہا۔