ہزاروں اسرائیلیوں کا احتجاج، رفح آپریشن نہ کرنے کا مطالبہ

مقبوضہ غزہ (مشرق نیوز) غزہ جنگ کے خلاف ایک مرتبہ پھر ہزاروں اسرائیلیوں نے تل ابیب میں احتجاج کر کے حکومت سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی مغویوں کو بحفاظت اسرائیل واپس لایا جائے۔مظاہرین نے رفح آپریشن نہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔اس سے قبل بھی اسرائیل میں ہونے والے مظاہروں میں وزیرِ اعظم نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا چکا ہے۔