واشنگٹن:(خواجہ فاروق)امریکی دباو پرقطر حماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پر تیار ہوگیا،بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکہ نے قطر کو تنبیہ کی ہے حماس اگر جنگ بندی کےلئے شرائط قبول نہیں کررہی تو قیادت کو ملک بدر کردیا جائے۔
امریکی اخبار نے رپورٹ میں کہاوزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے قطری وزیراعظم کو پیغام پہنچایا غزہ میں جنگ بندی اوراسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا معاملہ طے نہ ہونے کی صورت میں حماس قیادت کو ملک سے بے دخل کردیا جائے،وزیر خارجہ نے کہا امریکہ جنگ بندی و حماس کے ہاتھوں یرغمال اسرائیلیوں کی رہائی چاہتا ہے ،معاملے میں واحد رکاوٹ حماس ہے،کوئی تاخیر یا بہانہ قابل قبول نہیں ہوگا۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا قطر امریکی دباو پر جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں حماس قیادت کو بے دخل کرنے پر تیار ہے،علاوہ ازیں اسرائیل رفح پر حملے سے پیچھے ہٹ گیا، اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا قاہرہ مذاکرات میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان ہے ،معاہدے کے تحت اسرائیل غزہ پر بھی مزید حملے نہیں کرے گا اور فلسطینی گروپ حماس اسرائیلی مغویوں کو مرحلہ وار رہا کرے گا،اسرائیل بھی فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر رضامند ہوگیا ۔
امریکی دباو،قطر حماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پر تیار
















