لاہور:(کامرس رپورٹر)وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے کہاہے ملک میں معاشی تبدیلیاں لا رہے ہیں، مخالفت ضرور کریں لیکن احترام بھی ضروری ہے، معاشرے میں اوئے توئے کرنے والوں کو آپ کیسے اچھا جانیں گے، ایسا معاشرہ بنانا ہے جس میں کوئی تفریق نہ ہو،حکومتی و نجی سطح پر سعودی عرب سے تعاون بڑھایا جائےگا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا سعودی عرب سے کاروباری وفد پاکستان آ رہا ہے، 76 کاروباری کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا، سعودی عرب سے بھی 30 کے قریب کمپنیاں ہوں گی،8 سے 10 ارب ڈالر کے بڑے منصوبوں پر بات ہوگی،دوطرفہ تجارت ،سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
مصدق ملک کاحکومتی و نجی سطح پر سعودی عرب سے تعاون بڑھانے کااعلان
















