انقرہ،بگوٹا :(مشرق نیوز)ترکیہ ،کولمبیا نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات مکمل طور پر منقطع کر دئیے،امریکی میڈیا کے مطابق ترک ذرائع نے کہا ترکیہ نے اسرائیل سے اپنی تمام تجارت روک دی اور اسرائیل سے تمام درآمدات و برآمدات پر پابندی لگا دی گئی ، اسرائیل کی جانب سے ترکیہ کے اقدام پر شدید احتجاج کیا گیا۔
دوسری جانب کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر کولمبیا نے کہا غزہ میں اسرائیلی اقدامات پر اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کردیں گے،کولمبیا کے صدر نے عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کی درخواست بھی دائر کردی۔
ترکیہ ،کولمبیا نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
















