اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ملک بھر میں ٹیکس چوروں کےخلاف سخت کارروائی شروع ،پہلے مرحلے میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے 5 لاکھ6671افراد کی موبائل فون سمز بلاک کردی گئیں،ایف بی آر نے 8837صفحات پر مشتمل انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 20 لاکھ ٹیکس چوروں کی نشاندہی کرلی تاہم موبائل کمپنیوں نے درخواست کی اتنی بڑی تعداد کی سمز بلاک کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتیں جس پر پہلے مرحلے میں ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کی 5 لاکھ 6671سمیں بلاک کیں،ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے پاس نان فائلرز کے سم کارڈ کے علاوہ بجلی کنکشنز منقطع کرنے کے بھی اختیارات ہیں۔
ایف بی آر نے پی ٹی اے و تمام ٹیلی کام آپریٹرزسے 15مئی تک عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کرلی۔
ٹیکس چوروں کیخلاف سخت کارروائی شروع،5لاکھ سے زائد افراد کی سمز بلاک
















