لندن (مشرق نیوز) برطانوی حکومت سیاسی پناہ گزینوں کو حراست میں لینے کیلئے رواں ہفتے سے خصوصی آپریشن شروع کریگی۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق توقع سے کچھ ہفتے پہلے ہی سیاسی پناہ گزینوں کی ملک بدری کی تیاریاں ہیں۔حکام کا منصوبہ ہے کہ امیگریشن سروس کے دفاتر آنے والے پناہ گزینوں کو وہیں سے حراست میں لے لیا جائے اور انہیں فوری طور پر حراستی مراکز میں منتقل کر دیا جائیگا۔واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم نے کہا تھا کہ رواں سال موسم گرما میں پناہ گزینوں کی پہلی پرواز روانڈا کیلئے روانہ ہوگی۔
برطانیہ، سیاسی پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
















