ریاض:(نمائندہ خصوصی)آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹا لینا جارجیوا نے کہاہے کم آمدنی والے ممالک کی حالت خراب ،پاکستانی معیشت مشکلات کا شکارہے۔
ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کرسٹالینا جارجیوا نے کہاآئی ایم ایف کے 2پیغامات ہیں،پچھلے چند سالوں کی مشکلات کے باوجود ترقی و معیشت بہتر ہے، ترقی کے تخمینوں کو رواں سال کیلئے بہتر کیا ،ایڈوانس معیشتوں میں امریکہ کی کارکردگی بہتر، انڈونیشیا، ملائیشیا، انڈیا جیسی ابھرتی مارکیٹس کی کارکردگی بھی اچھی ہے۔
منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے کہاچین کی کارکردگی پہلی سہ ماہی میں توقعات سے کچھ بڑھ کر اچھی رہی، بعض ممالک جیسے کہ پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے، مصر اب بہتر ہے لیکن اسے بھی مشکلات ہیں،کم آمدنی والے ممالک کی حالت خراب ہو رہی ہے، کورونا وبا سے دنیا کو 3.3 ٹریلین ڈالر کا نقصان پہنچا، کورونا کے باعث معاشی نقصان سے کم آمدنی والے ممالک زیادہ متاثر ہوئے۔
کم آمدنی والے ممالک کی حالت خراب ،پاکستانی معیشت مشکلات کا شکارہے،آئی ایم ایف
















