مردان ،فائرنگ سے ریلوے پولیس کے 2اہلکار جاں بحق

مردان:(مشرق نیوز)نجی مال کے لیز تنازع پرفائرنگ ،ریلوے پولیس کے 2 اہلکار جاں بحق ،5 افرادزخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ریلوے کی زمین پر نجی مال کی لیز کا تنازع چل رہا تھا،نفری نجی مال کو سیل کرنے پہنچی توتکرار کے بعد جھگڑا ہوگیا،فائرنگ کے تبادلے میں2اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے زخمیوں کو پوسٹمارٹم ،زخمیوں کو علاج کیلئے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا ،پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کےلئے کارروائی کا آغاز کردیا ۔