ملک بھر میں ایک ماہ کے دوران 92 کروڑ 69 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ

اسلام آباد (بیورورپورٹ)بجلی کی اووربلنگ میں ملوث عناصر کےخلاف کریک ڈاو¿ن تیز،ملک بھر میں ایک ماہ کے دوران 92 کروڑ 69 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کا انکشاف ہوگیا۔

ایف آئی اے ترجمان نے کہاایک ماہ کے دوران 256 کنکشنز میں اووربلنگ ہوئی، ملوث عناصر کےخلاف 23 انکوائریاں اور 5 مقدمات درج کیے گئے۔

گھروں، سرکاری دفاتر میں اوور بلنگ کی مد میں اربوں روپے بجلی بلوں میں وصول کیے گئے اور ایک ماہ کے دوران ملک بھر میں 92 کروڑ 69 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کی گئی، اووربلنگ سے عوام اور دیگر سرکاری اداروں کو 34 ارب 29 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

ڈی جی ایف آئی اے نے ہدایت کی اووربلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے اور ملزموںکی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔