فلسطینیوں پر مظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیار کرگیا

واشنگٹن (مشرق نیوز) کے متعدد کالج کیمپس میں فلسطین کے حق میں مظاہروں میں شدت آگئی۔ کولمبیا، ہارورڈ، یو ایس سی، ٹیکساس یونیورسٹی سمیت مختلف جامعات میں مظاہرے کئے گئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق یو ایس سی میں پولیس کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا گیا، ٹیکساس یونیورسٹی میں بھی ایک صحافی سمیت درجنوں مظاہرین گرفتار کرلئے گئے۔ہارورڈ میں بھی فلسطین کے حق میں مظاہرے پر یونیورسٹی نے ایکشن لینے کی دھمکی دے دی۔نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف احتجاج پر گرفتاریاں کی گئیں۔ لاس اینجلس کی یونیورسٹی آف صدرنے کیلیفورنیا میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔مظاہروں میں آزاد فلسطین کے نعرے لگائے گئے، مارچ کے دوران پولیس سے مظاہرین کی جھڑپیں بھی ہوئیں، جبکہ ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔