لاہور:(کورٹ رپورٹر)عدالت نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کی اجازت دےدی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے فراز اقبال سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔
سرکاری وکیل نے کہا بچوں کے نام ابھی تک کوئی جائیداد نہیں،والدہ کےخلاف انکوائری چل رہی ہے،عدالت نے ریمارکس دئیے اگر کوئی انکوائری نہیں تو کس بنیاد پر بچوں کو ملک سے باہر جانے سے روکاجا سکتا ہے،بچے آزاد،خودمختار ہیں،عدالت نے بیرون ملک جانے کی اجازت دےدی۔
فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کی اجازت
















