ڈسکہ: مچھروں کی بہتات سے شہریوںکی شامت، وبائی امراض کا شکار

ڈسکہ :(شاہد اقبال)شہراور گردونواح میں مچھروں کی بہتات ،شہریوں کے ملیریا اور ڈینگی جیسے موذی امراض کا شکار ہونے کاخدشہ محکمہ صحت اور انتظامی ادارے خاموش تماشائی ۔ ڈسکہ شہر اور نواحی علاقوں میں موسم تبدیل ہوتے ہی مچھروں کی بھرمارسے شہریوں کی شامت آگئی مچھروں کے کاٹنے سے ملیریا اور ڈینگی جسے موذی امراض سر اٹھانے لگے محکمہ صحت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور انتظامیہ کی مبینہ خاموشی سے شہری حلقوں میں سوال اٹھنے لگے۔

مچھروں، مکھیوں اور خاص طور پر ڈینگی کے تدارک کیلئے ملنے والے فنڈز کس کی جیبوں میں جاتے ہیں ؟ ڈینگی اور مچھروں کے خاتمہ کیلئے سالانہ کروڑوں روپے کے سپرے ، گاڑیوں کیلئے مہیا کیا جانے والے فیول گاڑیوں کی مرمت کی بھاری رقم کہاں جاتی ہے ؟ جبکہ فنڈز کاصحیح استعمال نہ ہونے سے عوام بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر بلدیات سے درخواست کی ہے کہ تحصیل بھر میں جلداز جلد مچھر مار اسپرے کروایا جائے تاکہ مچھروں کی افزائش میں کمی ہو اور شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔