پاک ایران نئے معاہدوں میں پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں،امریکہ کی پھر وارننگ

واشنگٹن: (خواجہ فاروق)ایران کےساتھ معاہدوں پر امریکہ نے پاکستان کو پھر پابندیاں عائد کرنے کی وارننگ دےدی۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے ایران کےساتھ کاروباری معاہدوں کو بڑھاوا دینے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا پاکستان ایران کےساتھ تعلقات اپنی خارجہ پالیسی کے تحت دیکھے، زیادہ تباہی والے جنگی ہتھیاروں کے پھیلاو¿ اور روک تھام کیلئے سپلائرز کو پابندیوں کا سامنا ہے۔

ویدانت پٹیل نے کہاپاک ایران نئے معاہدوں میں اگر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں،ذمہ داروں کو پابندیوں کے خطرے سے آگاہ رہنا چاہیے۔