پٹرول بم کے آفٹر شاکس،ٹرانسپورٹ کرایوں میں20فیصد تک اضافہ

لاہور:(کامرس رپورٹر)پٹرول بم کے آفٹر شاکس،ٹرانسپورٹ کرایوں میں20فیصد تک اضافہ کردیا گیا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد لوکل سفر کرنا بھی مشکل ہو گیا۔

ٹرانسپورٹرز مالکان نے کرایوں میں 20 فیصد تک اضافہ کر دیا،ٹرانسپورٹرز بھی کاروبار متاثر ہونے پر پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

شہریوں نے دہائی دیتے ہوئے کہا پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیںاب تو سفر کرنا بھی خواب بن گیا،حکومت فوری پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے ریلیف دے۔