حماس،افغان حکومت نے ایرانی حملے کو جائز قرار دیدیا

کابل،غزہ :(مشرق نیوز)افغان حکومت،حماس نے اسرائیل پر ایرانی حملے کو جائز قرار دیدیا۔

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے کہا ایرانی جواب جائز دفاعی عمل ہے،دمشق میںایرانی قونصلیٹ پریکم اپریل کا اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی تھا،دنیا کشیدگی بڑھنے سے روکنے کےلئے صیہونی ریاست کے جرائم کو روکے، ایران نے قانونی دفاعی اقدامات اٹھائے ۔

ادھر قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق حماس نے ٹیلی گرام پر پوسٹ میں کہا اسرائیل کےخلاف ایران کی طرف سے فوجی آپریشن حق اور دمشق میں قونصل خانے پر حملے کا جائز ردعمل ہے،صیہونی جارحیت کےخلاف خطے کے ممالک اور عوام کے دفاع کے حق کی حمایت کرتے ہیں،فلسطینی گروپ نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر اپنے حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا عرب و اسلامی قوم جو آزادی پر یقین رکھتے ہیں اور خطے کے مزاحمتی گروپوں سے اپیل کرتے ہیں وہ طوفان الاقصیٰ کی حمایت جاری رکھیں۔