ایران نے اسرائیل پر 185 ڈرون، 110بیلسٹک میزائل اور 36 کروزمیزائل داغ دئیے

تہران (مشرق نیوز) ایران نے اسرائیل پر 185 ڈرون، 110بیلسٹک میزائل اور 36 کروز میزائل داغ دئیے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق ڈرون اورکروزمیزائل ایران،عراق اوریمن سے فائر کیے گئے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق لبنان سے شمالی اسرائیل کے علاقے میں راکٹ فائر کئے گئے گولان کے علاقے میں دھماکے سنے گئے ہیں۔

اسرائیلی حکام کاکہنا ہے کہ ایرانی حملوں سے دفاعی تنصیبات کو معمولی نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی میزائل اورڈرون کو مارگرادیا گیا۔ ایرانی کی جانب سے اسرائیل پرحملوں کے بعد دارالحکومت تہران میں عوام جشن منانے کیلئے فلسطینی پرچم اٹھائے سٹرکوں پر نکل آئے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے مزید کوئی حماقت کی توایران کا اگلا ردعمل سخت ہوگا۔

ایرانی حملے پر پنٹاگون کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ ہم ایران کےساتھ تنازعہ نہیں چاہتے،اپنی افواج اور اسرائیل کے دفاع کیلئے کسی بھی اقدام سے نہیں ہچکچائیں گے۔