خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی مدد سے ٹیکس اہداف حاصل

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایف بی آر نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی مدد سے ٹیکس اہداف حاصل کرلئے۔

رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس کی مد میں 6.710 ٹریلین روپے اکٹھے کیے جو 6.707 ٹریلین کے ہدف سے 3 ارب روپے زائد ہیں،اہم پیشرفت کےساتھ حکومت کو رواں مالی سال 9.415 ٹریلین روپے کی وصولی کا ہدف حاصل ہونے کا امکان ہے۔

رواں مالی سال کا ہدف گزشتہ مالی سال کے 7.2 ٹریلین روپے کے ہدف سے 2.219 ٹریلین روپے یا 30 فیصد زائد ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے تناسب کو 15 فیصد تک بڑھانے اور حکومتی مالی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے ایف بی آر کی تنظیم نو کے منصوبے کو نافذ کرنا ناگزیر ہے، اہدف کا حصول خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کاوشوں سے ممکن ہوا۔