لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر دھاتی ڈور و پتنگ بازی کے خاتمے کیلئے پنجاب پولیس صوبہ بھر میں ان ایکشن ہے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس کے تحت کاروائیاں جاری ہیں۔ صوبہ بھر میں 41 روز کے دوران 3664 مقدمات درج کرتے ہوئے 3798 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 229451 پتنگیں اور 15990 دھاتی ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئی ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ گذشتہ روز لاہور سمیت صوبہ بھر میں 18 مقدمات درج کرتے ہوئے 19 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 355 پتنگیں اور 27 چرخیاں برآمد ہوئیں۔ آئی جی پنجاب نے تمام آر پی اوز ، ڈی پی اوز کو کریک ڈاون مزید موثر بنانے کی ہدایت دی۔
دھاتی ڈور و پتنگ بازی کا مکمل خاتمہ، پنجاب پولیس صوبہ بھر میں ان ایکشن
















