صحتمند فورس ہی ملک دشمن عناصر کیخلاف بھرپور قوت سے نبردآزما ہوسکتی ہے :آئی جی پنجاب

لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صحت کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ صحتمند فورس ہی ملک و قوم کی بہتر حفاظت، جرائم پیشہ و ملک دشمن عناصر سے پوری قوت سے نبرد آزما ہو سکتی ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ”صحتمند پنجاب“ ویژن کے تحت پولیس فورس اور انکے اہل خانہ کیلئے علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی مشن ہے، صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں پولیس خدمت کاو¿نٹرز شہریوں کو میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ سمیت مختلف سہولیات فراہم کر رہے ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار 2 لاکھ سے زائد فورس کی ہیلتھ سکریننگ کروائی گئی، پولیس ملازمین کی ہیپاٹائٹس بی کی ویکسی نیشن اور ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا اہلکاروں کا علاج معالجہ کروایا گیا، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پولیس ملازمین کی سائیکالوجیکل پروفائلنگ اور ذہنی صحت کی بحالی کے ٹھوس اقدامات عمل میں لائے گئے، فرض کی راہ میں شدید زخمی ہونے والے بہادر جوانوں کو علاج معالجے کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ مستقل جسمانی معذوری کا شکار پولیس ملازمین اور ان کے بچوں کو وہیل چئیرز فراہم کی گئی ہیں ، پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو علاج معالجے کی مفت اور رعایتی سہولیات کی فراہمی کیلئے معروف ہسپتالوں سے معاہدے کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ گردوں اور جگر کے امراض کا شکار جوانوں کو پی کے ایل آئی میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات یقینی بنائی گئی ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ کینسر کے امراض میں مبتلا پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو پنجاب کے جدید ترین کینسر کیئر ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات حاصل ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ "ہمارے پھول" پراجیکٹ کے تحت پولیس ملازمین کے سماعت سے محروم بچوں کو مفت کوکلیئر امپلانٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہیں، پولیس ملازمین کے تھیلیسیمیا اور فالج کا شکار بچوں کو علاج معالجے کیلئے باقاعدہ سے فنڈز دیئے جا رہے ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہداءکی لازوال قربانیوں کے اعتراف میں پولیس شہدا کے اہل خانہ کو تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کے مطابق پولیس فورس اور انکے کے اہل خانہ کے بہترین علاج معالجے کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔